مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار آج شام 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے۔ اطلاعات کے مطابق سینیئر قانون دان ظفر اقبال کلانوری اور سپریم کورٹ بار کے سابق صدر پیر کلیم احمد خورشید بھی چیف جسٹس کے ہمراہ جائیں گے۔ چیف جسٹس برطانیہ میں قیام کے دوران ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریبات میں شرکت کریں گے، چیف جسٹس ثاقب نثار 21 نومبر کو برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کریں گے اور برطانوی مسلم ممبران پارلیمنٹ سے خطاب بھی کریں گے۔ اسکے علاوہ چیف جسٹس 21 نومبر کو گریز ان میں لاء سوسائٹی آف سولسٹرز اور لاء سوسائٹی آف بیرسٹرز سے خطاب کریں گے۔
پاکستان سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار آج شام 7 روزہ دورے پر برطانیہ روانہ ہوں گے۔
News ID 1885780
آپ کا تبصرہ